یو این آئی
غزہ// وسطی غزہ میں منگل کو اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم 38 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں آٹھ فلسطینی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کی دیر البلاح میں ان کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں موت ہوئی۔
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا کہ اس کی زمینی افواج وسطی غزہ پٹی کے علاقے بیورج میں آپریشن کر رہی ہیں جب کہ جنگی طیاروں نے حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔