عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر، لداخ ہائی کورٹ نے پیر کو ڈی اے جی دیواکر شرما کو سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں محکمہ جل شکتی اور ہنر گپتا کو جے کے ایس ایس بی کے قانونی چارہ جوئی کا کام سونپا ہے۔
پچھلے حکم میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے قانونی چارہ جوئی میں ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل (ڈی اے جی) دیواکر شرما محکمہ جل شکتی (جے ایس ڈی) کے کام سنبھالیں گے۔
کورٹ نے مزید کہا کہ ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل (ڈی اے جی) ہنر گپتا جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ای بی) کے قانونی چارہ جوئی کے کام کی دیکھ بھال کریں گے۔