رمیش کیسر
نوشہرہ //جموں کے اکھنور سب ڈویژن کے کولگ ڈانگری گاؤں میں ایک منی بس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 14 مسافر زخمی ہو گئے۔ گاڑی جسے کنڈیکٹر چلا رہا تھا، حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کیول کمار ساکن بابا تالاب اور ایک مسافر، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پرینکا گگن، رادھا رینو ،ودیا کلونت، لکشمی دیواس، سنی کمار ،کیلاش دیوی، جگدیش کمار، دیواس نشادیوی، مالوی دیوی، پوجا دیوی اور انجلی دیوی ساکنان پلان والا نارائن بابا تالاب زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اکھنور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک اور واقعہ میں گوڈا جاگیر کے رہنے والے یشپال کے بیٹے 25 سالہ سنی کمار کی بس سے ٹکر ہو گئی اور اس کے ساتھ بیٹھے شخص کے بیٹے انکو کمارزخمی ہوگیا۔ مذکورہ دونوں واقعات میں گوڈا جاگیر کے رہنے والے اشوک کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی کو علاج کے لیے جموں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔