عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کو محکمہ جل شکتی کے کمپاونڈ میں آتشزدگی سے پانی کے 5 خالی ٹینکروں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ پی ایچ ای واٹر فلنگ سٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے کھڑے ٹینکروں تک پھیل گئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (ایف اینڈ ای ایس) کے اہلکاروں نے صورتحال پر فوری ردعمل ظاہر کیا، اور آگ بجھانے کیلئے فائر ٹینڈرز کو تعینات کیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک الگ واقعہ میں، جموں سے کٹھوعہ جانے والے ایک ٹرک میں سنیچر کی رات سانبہ کے رایا موڑ کے قریب آگ لگ گئی۔ ڈرائیور ٹرک سے چھلانگ لگا کر بغیر کسی نقصان کے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر سروس ڈیپارٹمنٹ نے کامیابی سے آگ پر قابو پالیا۔