عظمی ٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولنگ کے آخری مرحلے میں اتر پردیش کے بلیا پارلیمانی حلقہ کے محمد آباد اسمبلی حلقہ کے ایک گائوں موہن پورہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔X پر، سنہا نے شہریوں کو ووٹ دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ریکارڈ تعداد میں آنے کی ترغیب دی۔سنہا نے لکھا”میں نے ووٹ موہن پورہ گائوں، محمد آباد اسمبلی حلقہ، بلیا پی سی میں ڈالا، میں آج تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں باہر آئیںاور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط بنائیں‘‘۔