عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چھتہ بلسرینگر کے ایک گھاٹ پر ہفتہ کو ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ فوری طور پر پولیس اور مقامی لوگوںنے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ ادھر بارہمولہ ضلع میں دریائے جہلم سے ایک 55سالہ شخص کی نعش 11روز بعدبرآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محمد سبحان دھوبی ساکن ککرحمام اولڈ ٹائون بارہمولہ21 مئی کو دریائے جہلم میں پھسلنے کے بعد ڈوب گیا تھا۔ ایس ڈی آر ایف اور مختلف ریسکیو ایجنسیوں کی مدد سے11 دنوںکے بعدہفتہ کو اس شخص کی نعش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔