عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے مشہور ماتا چندی منڈل یاترا کو پریم نگر کے قریب شوگواری سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔مقدس یاترا ہماچل پردیش کے منڈل گاؤں کی طرف جائے گی۔ شگواری سے روانہ ہونے والے عقیدت مند جوش و خروش سے معمور تھے جبکہ اس دوران عقیدت مندوں نے ماتا چندی منڈل کے بھجن گائے اور نعرے بازی بھی کی ۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی سی نے تمام یاتریوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے لئے دعا کریں گئے ۔انہوں نے یاترا کی روحانی اہمیت پر زور دیا اور عقیدت مندوں کو پورے سفر میں اپنی عقیدت برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے ہموار اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری سہولیات اور انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے خطے کی مذہبی اور ثقافتی روایات کی حمایت کے لئے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔