یو این آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مغربی بنگال، آسام اور شمال مشرق کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان ریمل سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آفت کی اس گھڑی میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مرمو نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’سائیکلون ریمل نے مغربی بنگال، آسام، شمال مشرق کے کچھ حصوں اور تلنگانہ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے‘‘۔ جان و مال کے نقصان کے ساتھ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی خبریں پریشان کن ہیں۔ قوم اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ جلد از جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان ریمل نے ان ریاستوں میں بڑی تباہی مچائی ہے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے راحت اور بچاؤ کارروائیاں مسلسل چلائی جا رہی ہیں۔