عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لٹل انجیلز ہائی سکول راجباغ سرینگر نے کل نشاط سے فورشور روڈ تک سالانہ دوڑ کا انعقاد کیا۔ ادارے کے پرنسپل فیصل آغا نے طلباء کو جھنڈی دکھا کر جوش و خروش کیساتھ روانہ کیا۔سنیچر علی الصبح سکولی طلباء اور طالبات دوڑ میں سرگرمی سے حصہ لیا اور پوری دوڑ میں اپنی طاقت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ۔’رن فار فن ‘ میں شامل بچوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا تھا اور ہر ایک اس دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل فیصل آغا نے بتایا کہ دوڑ کا مقصد طلباء میںمنشیات مخالف رجحان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے جزبے کو فروغ دینا تھا۔