عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے زیوان علاقے میں ہفتہ کو ایک پولیس اہلکار اپنی بندوق صاف کرتے ہوئے حادثاتی گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ زیوان میں تعینات سینٹر آرمر ورکشاپ کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد اپنی بندوق صاف کرتے ہوئے حادثاتی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو 92 بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔