عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر ضلع کے کرن نگر علاقے میں ہفتہ کو چاقو زنی کے ایک واقعہ میں نوجوان نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کرن نگر، سرینگر کے قریب ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18 سالہ نوجوان احسن زرگر ولد ہلال احمد زرگر ساکنہ زمپہ کدل، چھتہ بل کو شدید زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور آپریشن تھیٹر (او ٹی) میں زیر علاج ہے، جبکہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔