عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو کی قیادت میں ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول فٹسال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ٹورنامنٹ میں کٹھوعہ، ادھم پور، جموں، ڈوڈا، اننت ناگ، سری نگر اور کشتواڑ اضلاع کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو اور ایس ایس پی عبدالقیوم نے کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کٹھوعہ ایف سی اور اننت ناگ ایف سی کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں کٹھوعہ ایف سی نے 7-3 سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامی رقم پیش کی۔