عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پی سی آر سرینگر میں تعینات ایک پولیس اہلکار جمعرات کی دیر رات اچانک بے ہوش ہو جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل امریک سنگھ ولد جسونت سنگھ ساکن جردا نند پور سانبہ جو آرمڈ پولیس کنٹرول روم کشمیر میں تعینات تھا، بے ہوش ہو کر گر گیا اور اسے فوری طور پر علاج کیلئے پولیس ہسپتال سرینگر لے جایا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ بعد میں اسے مزید طبی دیکھ بھال کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے کہا کہ متوفی کی نعش اس وقت پولیس ہسپتال سرینگر کے مردہ خانہ میں طبی و قانونی کارروائیوں کیلئے رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔