عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ کے تحت 1.56 کروڑ روپے کی سات جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔
ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ ای ڈی سرینگر نے پی ایم ایل اے، 2002 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایم / ایس بابا انٹرپرائزز کے شراکت دار عمران بابا اور سگینہ یاسین کے 1.56 کروڑ روپے کی سات غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیدادوں میں موضع بارینبل میں 17 مرلہ اراضی، حیدر پورہ میں 26 مرلہ اراضی اور ایک رہائشی مکان بھی شامل ہے۔