عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنور بس حادثے کا اظہارِ دکھ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے واقعہ کو ”دل دہلا دینے والا“ قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایل جی سنہا نے کہا، “جموں کے اکھنور میں پیش آیا بس حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرسکیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ انتظامیہ امداد فراہم کر رہی ہے۔ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے اور زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے”۔
بتا دیں کہ جموں پونچھ شاہراہ پر جمعرات کو ایک یاتری بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 69 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔