عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// گرمی کی لہر کے درمیان، ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے منگل کو صوبہ کے سمر زون علاقوں میں تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں یکم جون سے 16 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان یا۔
ڈی ایس ای جے نے منگل کو ایک حکم نامے میں کہا، “جموں صوبہ کے سمر زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں یکم جون 2024 سے 16 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی”۔
ڈائریکٹوریٹ نے مزید حکم دیا کہ تمام اساتذہ تعطیلات کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں۔
ڈی ایس ای جے نے کہا، “مذکورہ شیڈول کی تعمیل میں سکولوں کے سربراہ یا تدریسی کی طرف سے کوئی بھی کوتاہی قواعد کے مطابق کارروائی کو راغب کرے گی”۔