Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

عام الرجی کی علامات کا قدرتی علاج غور طلب

Towseef
Last updated: May 27, 2024 12:15 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

ماہرین طب

اکثر افراد کو موسم کی تبدیلی سے الرجی ہوتی تو کسی کو مختلف غذائی اجزاء سے اور بعض اوقات اکثر افراد کو الرجی تو ہوجاتی ہے لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ انہیں کس چیز سے الرجی ہوئی ہے۔کسی بھی قسم کی عام الرجی میں مبتلا افراد کی مشکلات میں اضافہ اس وقت ہوجاتا ہے جب وہ لاعلمی میں کسی ایسی شے کی زد میں آجاتے ہیں جو الرجی کا سبب ہو۔
اگر آپ الرجی کا مؤثر علاج کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اسے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ بیماری کیا ہے اور کیوں ہوتی ہے تب ہی آپ اس کا علاج کرنے کے قابل ہوں گے۔

الرجی کیوں ہوتی ہے؟مدافعاتی نظام انسانوں کو نقصان دہ عناصر مثلاً وائرس اور بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔کسی عنصر کے خلاف مضبوط مدافعاتی رد عمل، جو بہت سے لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا اسے ’الرجی‘ کہتے ہیں۔ایسے افراد جن کو الرجی ہوتی ہے، ان کا مدافعاتی نظام حملہ کرنے والے الرجن (وہ بیرونی مادہ جو انسانی جسم کے اندر الرجی کو متحرک کرتا ہے) کے خلاف زیادہ رد عمل ظاہرکرتا ہے اور علاج بھی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ظاہر ہونے والی علامات سے کسی کو معمولی تو کسی کو شدید تکلیف ہوسکتی ہے۔

الرجی کی علامات:الرجن کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کا جسم بنیادی طور پر کیمیکل ہسٹامین خارج کرتا ہے جو الرجی کا سبب بنتا اور الرجی کی علامات ظاہر کرتا ہے۔الرجی کی وجہ سے ظاہر ہونے والی عام علامات میں چھینک آنا، خارش ہونا، سرخ داغ دھبے اور دانے، سوجن کا ہونا، ناک کا بہنا، آنکھوں میں جلن اور خارش ہونا اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا شامل ہیں۔بعض افراد کو الرجی کی شدید علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں جس میں اینافیلیکس (anaphylaxis) کے اثرات ظاہر ہونا، جو کسی غذائی اجزاء سے ہونے والی الرجی کے سبب ظاہر ہوتے ہیں، جسم میں زہریلے مادے کا اخراج جو بےہوشی کا سبب بھی بن سکتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

الرجی کی اقسام:الرجی کی لاتعداد اقسام اور وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
غذائی اجزاء سے الرجی،ڈسٹ (دھول) الرجی،کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی الرجی،ادویات کی الرجی۔

الرجی کے علاج کے قدرتی طریقے:الرجی کی تشخیص کے لیے میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اور الرجی کی جانچ کرنا ہوتی ہے۔ تاہم، عام الرجی کا علاج قدرتی ذریعے سے کیا جا سکتا ہے۔ہلدی کا شمار اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بایوٹک کے طور پر کیا جاتا ہے یہ نہ صرف الرجی کو ختم کرتا ہے بلکہ اس کے اثرات کو اور اس کے سبب ہونے والی تکالیف کو ختم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں آدھا چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد پی لینے سے یہ ڈسٹ الرجی کو ختم کرنے میں اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال نہ صرف ڈسٹ الرجی کو ہونے سے روکتا ہے بلکہ اس کی علامات میں بھی مفید ہوتا ہے۔

ایلوویرا جیل :اگر آپ کی جِلد پر خارش یا الرجی ہو جائے تو اس پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔ایلوویرا جیل کو جِلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ جیل ایگزیمہ، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جِلد سے متعلق الرجی اور خارش کے لیے معاون ہوتی ہے۔

بیسن :بیسن ہماری جِلد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اِس سے ناصرف الرجی ختم ہوتی ہے بلکہ اِس سے ایکنی کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔

دہی :دہی میں شامل پروبائیوٹکس مختلف اقسام کی الرجی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ بیسن کے ساتھ ساتھ دہی بھی ہماری جِلد کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے، دہی سے ہمارے چہرے کی رنگت نِکھرتی ہے، ہماری جِلد صحت مند ہوتی ہے اور ہمارا چہرہ بھی چمک اُٹھتا ہے۔آپ جلد کی الرجی میں مبتلا ہیں تو ایسی صورت میں بیسن اور دہی کا ماسک تیار کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔اگر الرجی کی صورت میں آپ ناک بہنے سے پریشان ہیں تو نیم گرم پانی میں نمک شامل کرکے اس آمیزے سے اپنی ناک اچھی طرح دھو سکتے ہیں جس سے الرجی میں آرام آئے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?