عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے نوگام علاقے کے قریب دریائے جہلم سے ہفتہ کی صبح ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے شالینا نوگام کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی لاش پانی پر تیرتی ہوئی ملی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور لاش کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔