عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم اقدام میں 409 پولیس اہلکاروں کو جموں و کشمیر کی مختلف عدالتوں سے ہٹا لیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے پیرنٹ یونٹوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں پیشگی منظوری کے بغیر پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں مزید منسلک کرنے یا تعینات کرنے پر پابندی ہے۔ مزید، تمام یونٹ کے سربراہوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر عدالتوں میں اپنی مدت کے دوران ہٹائے گئے اہلکاروں کی طرف سے کیے گئے کاموں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔