Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ماہِ ذی القعدہ کی اہمیت و فضیلت! حُرمت

Mir Ajaz
Last updated: May 17, 2024 1:08 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
 مولانا پیر شبیر احمد 
 ماہ ذی قعدہ ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرمت والے مہینے قرار دئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے، جو اللہ کی کتاب (یعنی لوحِ محفوظ) کے مطابق اْس دن سے نافذ چلی آتی ہے جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ ان بارہ مہینوںمیں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی دین کا سیدھا سادہ تقاضا ہے، لہٰذا ان مہینوں کے بارے میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کروقرآن وحدیث کی روشنی میں امت مسلمہ کا اتفاق ہے کہ قرآن فہمی حدیث نبوی کے بغیر ممکن نہیں ہے، یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور ان کے اعمال کی روشنی میں ہی قرآن کریم کو سمجھا جاسکتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول وعمل حدیث نبوی کے ذخیرہ کی شکل میں آج بھی امت مسلمہ کے پاس موجود ہے۔۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے۔ ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔تین تو لگاتار، یعنی ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم الحرام اور چوتھا رجب المرجب ہے۔ ان چار مہینوں میں قتل وقتال اور جنگ کے خاص طور پر حرام ہونے کی وجہ سے اِن مہینوں کو اشہر حُرم کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر عازمینِ حج ذی قعدہ میں ہی حج کے لئے سفر کرتے ہیں اور حج کا احرام باندھتے ہیں۔ عازمین حج کی بڑی تعداد اس ماہ میں مسجد حرام پہنچ کر عبادتوں میں مصروف ہوجاتی ہے، اس لحاظ سے ماہِ ذی قعدہ کی اہمیت اور فضیلت مسلّم ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام عمرے ذی قعدہ کے مہینے میں ہی ادا ہوئے، سوائے اُس آخری عمرہ کے جو آپ ؐ نے اپنے حج کے ساتھ کیا تھا۔ اس آخری عمرہ کا احرام بھی آپؐ نے ذی قعدہ کے مہینہ میں ہی باندھا تھا۔ بعض لوگ ذی قعدہ کے مہینے میں کسی اہم کام کرنے کو منحوس سمجھتے ہیں، جو قرآن وحدیث کی روشنی میں سراسر غلط ہے کیونکہ ایسی فضیلتوں والے مہینے میں بھلا کوئی کام کیسے منحوس ہوسکتا ہے۔ نیز کسی بھی مہینہ یا دن میں منحوسیت نہیں ہوتی ہے بلکہ ہمارے اعمال کی وجہ سے وقت مقبول یا منحوس بن جاتا ہے۔ حدیث میں وارد ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ابن آدم یعنی انسان مجھے تکلیف پہنچاتا ہے جب وہ زمانہ کو برا بھلا کہتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ کو پیدا کرنے والا ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں۔میں جس طرح چاہتا ہوں، رات دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔ نماز وروزہ کے تعلق سے یہ مہینہ دوسرے مہینوں کی طرح ہے۔ کوئی خاص عبادت اس مہینہ کے لئے مخصوص نہیں ہے۔لہٰذا دیگر مہینوں کی طرح ذی قعدہ کے مہینے میں بھی یہ نفلی روزے رکھنے چاہئیں۔ اسی طرح دیگر مہینوں کی طرح اس ماہ میں بھی نوافل کا اہتمام کرنا چاہئے۔ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بندہ نوافل کے ذریعہ میرے قرب میں ترقی کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہوں اور جب میں محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑے، اس کا پا ؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلے، جو وہ مجھ سے مانگتا ہے میں اس کو دیتا ہوں۔ ہاتھ پاؤں بن جانے کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ہر کام اللہ کی رضا اور محبت کے ماتحت ہوتا ہے، اس کا کوئی بھی عمل اللہ کی مرضی کے خلاف نہیں ہوتا۔ نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن آدمی کے اعمال میں سے سب سے پہلے فرض نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر نماز درست ہوئی تو وہ کامیاب وکامران ہوگا، اگر نماز درست نہ ہوئی تو وہ ناکام اور خسارہ میں ہوگا اور اگر نماز میں کچھ کمی پائی گئی تو ارشادِ خداوندی ہوگا کہ دیکھو اس بندے کے پاس کچھ نفلیں بھی ہیں جن سے فرضوں کو پورا کردیا جائے، اگر نکل آئیں تو ان سے فرضوں کی تکمیل کردی جائیگی۔ مذکورہ بالا ودیگر احادیث کی روشنی میں ہر مسلمان کو چاہئے کہ پوری زندگی فرض نمازوں کے ساتھ سنن ونوافل کا بھی خاص اہتمام کرے تاکہ اللہ تعالیٰ کا قرب بھی حاصل ہوجائے جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث قدسی سے معلوم ہوا کہ بندہ نوافل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے قریب ہوتا جاتا ہے۔ نیز اگر خدانخواستہ قیامت کے دن فرض نمازوں میں کچھ کمی نکلے تو سنن ونوافل سے اسکی تکمیل کردی جائیگی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں پوری زندگی قرآن وحدیث کی روشنی میں زندگی گزارنے والا بنائے اور برکت والے ایام اور مہینوں کی قدر کرنے والا بنائے۔ آمین
[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?