عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر وومن کالج بٹہ پورہ زکورہ کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے این سی سی، این ایس ایس یونٹوں اور ایکو کلب کے اشتراک سے نشاط سے مولانا رومی گیٹ کشمیر یونیورسٹی تک سالانہ سائیکل ریس 2024 ء کا اِنعقاد کیا۔سائیکل ریس میں مختلف سمسٹروں کے کُل 25 طلباء نے حصہ لیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ یوسف نے دیگر فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں ریس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ناظمہ چوتھی، عشرت اسحاق دوسری، نفیسہ منظور دوسری، شفیعہ چوتھی اور رقیہ نبی نے دوسری، رقیہ نبی نے بالترتیب پانچویں، چوتھی، تیسری، دوسری اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔تمام پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے۔ اس کے علاوہ تمام شرکأ کو شرکت کے سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔اِس موقعہ پر کالج کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے شرکأمیں اتحاد، ٹیم ورک اور نظم و ضبط کے جذبے کو فروغ دینے میں گیمز اور سپورٹس کے اہم کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے اپنی گفتگو میں تعلیمی اور کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔