عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون کی مبینہ طور پر عصمت دری اور ایک پانچ سالہ بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ان واقعات کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
بیان کے مطابق، مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی شکایات ملنے پر پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 اور بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 7 اور 8 کے تحت 12 مئی کو آر ایس پورہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور مکیش کمار عرف ‘شالو’، سکنہ رنگ پور ملانیاں کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مزید طبی قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ دوسرے واقعے میں چوہالہ کے رہائشی ستپال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ستپال پر الزام ہے کہ اس نے آر ایس پورہ علاقے میں ایک خاتون کی مبینہ طور پر عصمت دری کی تھی جس دن 12 مئی کو بچوں سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ہوا تھا۔
آر ایس پورہ پولیس سٹیشن میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔