محمد تسکین
بانہال// بدھ کی صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس اور قصبہ بانہال میں پیش آئے سڑک کے دو الگ الگ حادثاث میں ایک ٹرک ڈرائیور اور گیارہویں جماعت کی ایک 17 سالہ طالبہ لقمہ اجل بنے ہیں۔پہلا حادثہ بدھ کیا علیٰ الصبح اسوقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر کی طرف آنے والا ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈھلواس کے نزدیک وہاں کھڑے ایک ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور ٹکر کی شدت سے بیرون ریاستی نامعلوم ٹرک ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔ اس حادثے میں ڈمپر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔دوسرا دلدوز حادثہ بانہال منصف کورٹ کے نزدیک اسوقت پیش آیا جب ہائیر سیکنڈری گرلز بانہال میں زیر تعلیم گیارہویں جماعت کی طالبہ صبوری رفیق دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق ڈینگ گھر سے سکول آرہی تھی کہ منصف کورٹ کے نزدیک ایک ٹرک نے اسے اپنی زد میں کچل دیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ اس واقع سے بانہال کا پورا علاقہ سوگوار ہوا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بانہال ہسپتال پہنچے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں ایک ٹرک نے ایک 17 سالہ طالبہ کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے اور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کی ہے۔پولیس نے اس دلدوز حادثے میں جاں بحق ہوئی طالبہ کی شناخت صبوری رفیق دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق ڈینگ سکنہ نیل بانہال کے طور کی ہے۔ صبوری رفیق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری بانہال میں سائنس مضامین کے ساتھ گیارہ جماعت میں زیر تعلیم تھی اور سکول کی ہونہار اور قابل بچیوں میں شمار تھی۔یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب صبوری رفیق اپنی رہائش سے سکول کی طرف جانے کے دوران منصف کورٹ بانہال کے نزدیک ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔