الجزائر/یواین آئی/ الجزائر کے دارالحکومت الجزائر میں اسکول کے ٹرپ کے دوران ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔الجزائر کی سول ڈیفنس یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں منتضہ السبلات کے ساحل پر شہری دفاع کی ٹیموں کی طرف سے سمندر سے نکالے گئے 7 بچوں میں سے ایک اللہ کو پیارا ہوگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر بچوں میں سے 4 کو دارالحکومت کے مصطفی پاشا ہسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا، اور 2 بچے اب بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی ساحل سے ایک اور 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے تاہم یہ بچہ سیر کے لیے جانے والے بچوں کے گروپ سے نہیں تھا۔