مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں قہر انگیز ژالہ باری سے میوہ باغات بھاری نقصان سے دوچارہوئے۔ اتوار سہہ پہر کو ٹنگمرگ میں موسم خراب ہوتے ہی ژالہ باری شروع ہوئی جس سے میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا۔ جن علاقہ جات میں ژالہ باری ہوئی ان میں فیروزپورہ،چک فیروز پورہ، چک تریرن،تریرن،چندی لورہ،وہی پورہ،تمبر ہامہ ،کلیامہ ،دارہامہ،بدرکوٹ،رنگہ والی، بمہ کوہل،گوگلڈار اوردارا کشی شامل ہیں۔ ژالہ بھاری کا سلسلہ قریب پانچ منٹ تک جارہی رہاجس کی وجہ سے ان علاقہ جات میں میوہ باغات اور سبزی کی کیاریوں کو زبردست نقصان پہنچا۔