یواین آئی
دھمتری// چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے ناگری میں ہفتہ کو ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلی کی شناخت منگل مدکام عرف اشوک کے طور پر ہوئی ہے۔اشوک گاؤں کرکا تھانہ گنگلور، ضلع بیجاپور کا رہنے والا تھا۔ وہ ممنوعہ تنظیم سی پی آئی (ماؤسٹ) نکسلائٹ گنیش اوئیکے کا گن مین اور ایریا کمیٹی کا رکن بھی تھا۔چھتیس گڑھ حکومت نے مارے گئے ماؤنواز پر 5 لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ ہفتہ کو دھمتری-گڑیابند کی سرحد پر سیمرا جنگل کی پہاڑیوں میں ممنوعہ ماؤنواز تنظیم گوبرا ایل او ایس کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی۔ 25-30 کی ایک ٹیم ماؤنوازوں کے تلاشی آپریشن پر نکلی تھی۔ تلاشی مہم کے دوران دوپہر 2 بجے سیمرا کے جنگل میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ممنوعہ مسلح ماؤنوازوں نے خودکار ہتھیاروں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس پارٹی ڈی آر جی ٹیم نے اپنی حفاظت کے لیے درختوں اور پتھروں کی ا?ڑ سے نکسلیوں پر فائرنگ کی جس میں ایک نکسلی مارا گیا تھا۔