عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو جموں صوبے کے ریاسی ضلع میں دیگر ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح 9 بجے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کو کوٹ بدھن جنگل کے عام علاقے میں کچھ دھماکہ خیز آلات اور اسلحہ اور گولہ بارود ملا۔
اُنہوں نے کہا کہ 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 3 پستول، 3 میگزین، 20 پستول کے راوندز، 1 کلو گرام دھماکہ خیز مواد (پاوڈر کی قسم)، 15 اے کے 47 راوندز، 6 اے کے 47 فائر کیسز، آٹھ 8.9 وولٹ ڈی سی بیٹریاں، تین لتھیم12 وولٹ بیٹریاں، 3 الیکٹرک وائر بنڈل (تقریباً 50 میٹر)، 10 اے اے بیٹریاں (1.2 والٹ)، 6 میگنیٹ بڑا سائز، 7 دھماکہ خیز سیفٹی فیوز، 1 کمبل، 3 ڈریسنگ بینڈیج، 2 سوئی کے ساتھ سرنج، 8 میٹر رسی، 2 سگریٹ پیکٹ برآمد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔