عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ریٹرنگ آفیسر 02-سرینگر پارلیمانی حلقہ (ضلع مجسٹریٹ سرینگر)نے ہفتہ کو ضلع کے تمام پولنگ سٹیشنوں کو ’نو سموکنگ زون‘ قرار دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق، سری نگر کے آٹھ (08) اسمبلی حلقوں یعنی 19-حضرت بل، 20-خانیار، 21-حباکدل، 22-لال چوک، 23-چھانہ پورہ، 24-زیدیبل، 25-عیدگاہ 26-شالٹینگ کے تمام 929 پولنگ بوتھوں کو ‘نو سموکنگ زون’ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ “کوئی بھی شخص پولنگ سٹیشن کے طور پر نامزد علاقے میں سگریٹ نوشی میں ملوث نہیں ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ COTPA (سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات-2003) کے دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
بتادیں کہ سرینگر پارلیمانی حلقہ پر 13 مئی بروز پیر کو لوک سبھا انتخابات کیلئے ووٹنگ ہو گی، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی۔