ہیگ/یواین آئی/ جنوبی افریقہ نے غزہ کے رفح شہر میں منصوبہ بند فوجی آپریشن پر اسرائیل کے خلاف اضافی عارضی اقدامات کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے درخواست کی ہے۔ہیگ میں قائم عدالت نے کہا کہ افریقی قوم آئی سی جے سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ “تبدیل شدہ صورتحال اور نئے حقائق” پر غور کرے اور مزید عارضی اقدامات کے ساتھ ساتھ پہلے سے بتائے گئے اقدامات میں ترمیم کا حکم دے۔آئی سی جے نے اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات کو درپیش خطرات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اورایک گروپ کے طور پر غزہ میں فلسطینیوں کے وجود کو خطرہ پیداہوگیاہے۔ نہ صرف موجودہ صورتحال میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے نئے حقائق کو بھی جنم دیا گیا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔