عظمیٰ نیوز سروس
جموں//گریو انرجی (Grew Energy)نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں 4,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 3.2 گیگا واٹ مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔گریو انرجی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پلانٹ کٹھوعہ میں 80 ایکڑ کے رقبے پر لگے گا۔ گریو انرجی جموں و کشمیر میں 4,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 3.2 گیگا واٹ صلاحیت کی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرے گی۔ مکمل ہونے پر، اس سہولت میں 3.2 گیگا واٹ اعلی کارکردگی والے ماڈیولز اور 2.8 گیگا واٹ انگوٹ، ویفرز اور سیلز پیدا کرنے کی سالانہ صلاحیت ہوگی۔گریو انرجی کے سی ای او اور ڈائریکٹر ونے تھڈانی نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا، کٹھوعہ میں سہولت کے قیام اور جے پور میں موجودہ 2.8 GW ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولت کے ساتھ، Grew مالی سال 25 تک ماڈیولز کے لیے 6 GW اور شمسی اجزا کے لیے 2.8 GW پیداواری صلاحیت حاصل کرے گا۔