عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے تعلیمی سال 2024-25کے لیے بین الاقوامی علوم، عالمی سیاست اور عالمی امور کے علمی دائرے میں مطالعہ اور تحقیق کے لیے وقف ایک فلیگ شپ انڈرگریجویٹ پروگرام شروع کیا ہے۔یونیورسٹی نے کہا کہ نئے متعارف کرائے گئے پروگرام کا عنوان بی اے(انٹرنیشنل اسٹڈیز اینڈ گلوبل پولیٹکس) ایک چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام ہے، جو آ8 سمسٹروں پر محیط ہے۔ اس کورس کے ذریعے’’ طلباء کو پہلے، دوسرے اور تیسرے سال کے آخر میں انڈر گریجویٹ سرٹیفکیٹ، انڈر گریجویٹ ڈپلومہ، اور انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کر سکتے ہیں، تاہم وہ 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی میں بیان کردہ کم از کم کریڈٹ حاصل کر لیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری کے بعد مزید پڑھائی میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اپنے چوتھے سال کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء بین الاقوامی علوم کے شعبے میں تحقیق کے ساتھ آنرز کی ڈگری یاحاصل کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے’’بین الاقوامی مطالعات میں انڈرگریجویٹ پروگرام کا مقصد گریجویٹس کو عالمی سیاست کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنا ہے۔‘‘افتتاحی بیچ میں 60 طلباء کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، جس کی سالانہ ٹیوشن فیس 50,000 ہوگی۔ اہلیت کے بارے میں مزید معلومات، درخواست کی تفصیلات، داخلہ کے طریقہ کار اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔