عارف بلوچ
اننت ناگ//اننت ناگ میں آگ کی واردات میں تحقیقات اسلامی کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ادارہ تحقیقات اسلامیہ اننت ناگ کی عمارت میں اتوار شام کو آگ نمودار ہوئی ۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی،پولیس و مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ سطور تحریرکئے جانے تک آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔