حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے نوجوان کھلاڑی ملک بھر میں اپنے ضلعے کا نام روشن کر رہے ہیں اس دوران محمد اقبال ملک نے 3000 لیزر رن چیمپئن شپ میں 22 ریاستوں کے ایتھلیٹس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر ماڈرن پینٹاتھلون ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب آٹھ لڑکوں نے مہاراشٹر امراوتی لیزر رن چیمپئن شپ میں شرکت کی جن میں پونچھ ضلع کے سیڑھی چوہانہ گاؤں کے محمد اقبال ملک بھی شامل ہیں جنہوں نے 22 ریاستوں کے ایتھلیٹس میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ضلع پونچھ بلکہ جموں کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ پرویز احمد ملک آفریدی اور منظور لون جوپونچھ میں کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے ہیں نے امرتی میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر اظہار مسرت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کی جنرل سکریٹری، سمیرا فاروق جنہوں نے گزشتہ چار سالوں میں یہاں کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور امید
کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔