یواین آئی
ینگون// وسطی میانمار کے منڈالے میں اپریل میں شدید گرمی کی وجہ سے 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔منی سالا ریسکیو آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے جمعہ کو شنہوا کو بتایا کہ متاثرین میں سے تقریباً 30 کو پہلے سے موجود سنگین بیماریاں تھیں۔ ان میں سے بیشتر کی عمریں 50 سے 90 سال کے درمیان تھیں۔ اس سال مارچ میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ تھی جو اپریل تک بڑھ کر 50 سے زیادہ ہو گئی۔ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی کے مطابق، منڈالے نے 28 اپریل کو 77 سالوں میں اپنا گرم ترین دن ریکارڈ کیا۔