Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کا استعمال

Mir Ajaz
Last updated: May 2, 2024 12:43 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

بے شک ہمارے معاشرے میں بھی پچھلےپندرہ بیس سال کے درمیان ابلاغ کے ایسے ذرائع عام ہوئے ، جنہیں ’سوشل میڈیا ‘ کہا جاتا ہے ، اس کا امتیازی پہلو یہ ہے کہ ہمارے یہاں ابھی تک اس پر کسی خاص گروہ کی اجارہ داری نہیں ہے ، اس میں خاصا تنوع بھی ہے، جس میں واٹس اَپ ، فیس بک ، یوٹیوب ، ٹیوٹر ، اسکائپ وغیرہ شامل ہیں، لیکن یہ ایک بہتا ہوا سمندر ہے ، جس میں ہیرے اور موتی بھی ڈالے جاسکتے ہیں اور خس و خاشاک بھی، اس میں صاف شفاف پانی بھی اُنڈیلا جاسکتا ہے اور گندہ بدبودار فُضلہ بھی، اس سے دینی ، اخلاقی اور تعلیمی نقطۂ نظر سے مفید چیزیں بھی پہنچائی جاسکتی ہیں اور انسانی و اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے والی چیزیں بھی۔ دوسری طرف اس کا اثر اتنا وسیع ہوچکا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا نفوذ اس درجے کا ہے کہ اسے نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا اور گزرنے والے ہر دن کے ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی جاتی ہے۔گویاایک ارتقائی عمل کے ساتھ جس طرح مختلف شعبوں میںہماری زندگی کی ترقی کا سفرآگے بڑھ رہا ہے،اُسی طرح ذرائع ابلاغ کے میدان میں بھی پوری قوت اور تیز گامی کے ساتھ جاری و ساری ہے ، بلکہ اس میدان میں ٹیکنالوجی کی ترقی دوسرے شعبہ ہائے زندگی کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے ۔چنانچہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے دُور دُور تک اپنی بات پہنچانے کو آسان کردیا ہےاور اس کی رفتار ہوا کی رفتار سے بھی بڑھ گئی ،لیکن افسوس کہ ہم ان تمام مرحلوں میں مسلسل پسماندگی کا شکار ہیں ، ہم ترقی کے قافلے کا سالار بننے کی بجائے اس قافلے میں شامل آخری فرد بھی نہ بن پائےہیں،بَس ہر معاملے کی طرح اس معاملے میں بھی گردِ کارواں بنناہی بڑی نعمت سمجھا ہے ، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر عالمی اعتبار سے ہم اتنے گئے گذرے ہیں کہ ہمارے معاشرتی مفادات ، تہذیبی اقدار ، اور دینی افکار کو حد درجہ نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لہٰذا ذرائع ابلاغ کے استعمال خواہ اس کا تعلق پرنٹ میڈیا سے ہو یا الیکڑانک میڈیا سے، اسی طرح سوشل میڈیا کے استعمال میں اس کے مثبت اور تعمیری پہلوؤں کو پیش نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے،اور ایک ایسے وقت جب دنیا گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہےاور ذرائع ابلاغ کے مؤثر ذرائع دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے عام ہوچکے ہیں، ان کے مثبت استعمال کے ذریعے جہاں ہم اقوام عالم میں اپنے جائز مفادات،تہذیبی اقدار اور اپنے دینی افکارکے تئیں مثبت اور مدلل انداز میں اپنی بات رکھ سکتے ہیںاور اُن کا کوئی بھی شک و شُبہ دور کرسکتے ہیں۔وہیں ہم تمام مسلمانوں خصوصاً معاشرے کی نوجوان نسل کو ابلاغ کے تمام ذرائع کے مثبت اور منفی پہلوئوں سے آگاہ کرسکتے ہیں۔اگرچہ کئی لوگوں نے خلوص اور بہتر جذبے کے ساتھ یہاں کے نوجوان نسل کو ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے روکنے کی کوشش کی لیکن بالاخر انہوں نےسرکش موجوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔اس لئے ضرورت اس بات ہے کہ ایک نئے عزم کے ساتھ نئے نسل کو سوشل میڈیا کے منفی پہلوئوں سے بچائیں،خصوصاًچھوٹے بچوں کو جہاں تک ممکن ہو ، اس سے دُور رکھا جائے تاکہ ان کی پہنچ ایسی تصویروں تک نہ ہوجائے ، جو اُن کے ذہن کو پراگندہ کردے ، یا تشدد و قتل کے مناظر دیکھ کر اُن میں مجرمانہ سوچ پیدا ہو ۔ طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو تعلیمی اور تعمیری مقاصد کے لئے ایک مختصر وقت ان ذرائع سے استفادہ کے لئے مخصوص کرلینا چاہئے، کیوںکہ اس کا بہت زیادہ استعمال انسان کو وقت ضائع کرنے کا عادی بنادیتا ہے اور پیغامات کی تسلسل کی وجہ سے وہ بعض اچھی چیزوں کو بھی اتنی دیر تک دیکھنے کا خوگر ہوجاتا ہے کہ اصل کام سے اس کی توجہ ہٹ جاتی ہےجوکہ ایک طرح کا لہو و لعب ہی ہے اور صحت کے نقطۂ نظر سے بھی نہایت نقصان دہ ہے۔ظاہر ہے کہ ذرائع ابلاغ کے استعمال خواہ اس کا تعلق پرنٹ میڈیا سے ہو یا الیکڑانک میڈیا سے، اسی طرح سوشل میڈیا کے استعمال میں نہ صرف اس کے مثبت اور تعمیری پہلوؤں کو پیش نظر رکھنا چاہیے بلکہ اس ذریعہ ابلاغ کے مفید و نقصان دہ پہلوئوں کا تجزیہ بھی کرنا چاہئےاور پھر اس سلسلے میں معاشرہ اور معاشرے کی نوجوان نسل کی رہنمائی کرنی چاہئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?