عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو ضلع سانبہ میں ایک مبینہ منشیات سمگلر کے گھر کو قرق کر دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سانبہ کے رکھ بروٹیاں گاؤں میں محمد یونس نامی منشیات فروش کا ایک منزلہ مکان جس کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یونس خطے کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلی نظر میں یہ جائیداد یونس کی جانب سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔