عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرشی وگیان کیندر دراس ICAR کی ایک اہم پہل ہے جسے 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ گولڈن جوبلی منانے کیلئے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے 3اپریل کو لداخ سے ایک مشعل بردار ریلی کا آغاز کیا جس میں کے وی کے تحریک کی علامت والی مشعل DDG ایکسٹینشن آئی سی اے آرنے پروفیسر دل محمد مخدومی ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کے حوالے کی جو اسے لے کر سرینگر آئے۔ یہ مشعل کے وی کے کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں پھیلے گی۔ زرعی یونیورسٹی میں سنیچر کوشالیمار میں منعقدہ ایک تقریب میں مشعل وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر نذیر احمد گنائی کو پیش کی گئی جنہوں نے اسے کشمیر کے ’کے وی کے‘ پروگرام کوآرڈی نیٹروں تک پہنچایا۔ جنوبی کشمیر کو اسے جموں لے جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جہاں اسے سکاسٹ جموں کے پروگرام کوآرڈی نیٹروں کے حوالے کیا جائے گا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے افسران، پروگرام کوآرڈی نیٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن کے پورے عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر دل محمد مخدومی نے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کے وی کے تحریک کا آغاز 50 سال پہلے پانڈیچیری میں تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی، کوئمبٹور کے تحت پہلی کے وی کے کے قیام کے ساتھ کیا گیا تھا اور اس وقت ملک بھر میں 724 KVK تمام اضلاع میں کسانوں کیلئے ایک اسٹاپ حل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔