یواین آئی
تہران// جنوب مشرقی ایران کے سیستان اور بلوچستان صوبوں کے شہر راسک اور چابہار میں سیکورٹی فورسز اور جیش العدل کے جنگجوں کے درمیان تصادم میں تین اہلکار مارے گئے۔نائب گورنر علی رضا مرخماتی نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک دن پہلے ہی دہشت گردوں کی جانب سے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورکے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی اطلاع دی تھی۔ پھر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ایرانی نیوز ویب سائٹ جمران نے مرخماتی کے حوالے سے بتایا کہ جیش العدل کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار مارے گئے۔