عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں منگل کی دیر رات ایک 63 سالہ سیاح مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رومیش گوتم (عمر 63) ولد جی ڈی گوتم ساکن بیربل روڈ، جنگ پورہ ساوتھ ایسٹ دہلی سرینگر کے سرکٹ ہاوس چرچ لین میں مشکوک حالات میں بے ہوش پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا، “اُسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا”۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کے بعد اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔