عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن نے تمام میڈیکل کالجز اور دیگر ٹیری کیئر ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخل مریضوں کی بین محکمہ جاتی مشاورت کے لیے کنٹرول روم قائم کریں۔محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکیولرکے مطابق، ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹرول رومز نمایاں ہوں، مریضوں اور حاضرین کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہوں۔سرکیولر میں کہا گیا ہے ۔”
جموں و کشمیر میں تمام سرکاری صحت اداروں میں ہسپتال کے احاطے کے اندر کنٹرول رومز کے قیام کا مقصد ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کو تیز رفتار اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔سرکیولر کے مطابق”کنٹرول روم نمایاں، مریضوں اور تیمار داروں کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہونا چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو ہسپتالوں کے ایمرجنسی احاطے کے قریب واقع ہونے چاہئیں، یہ چوبیس گھنٹے مناسب مین پاور سے لیس ہونے چاہئیں۔ ٹیلی فون سروسز کی کنیکٹیویٹی، مختلف محکموں کی طرف سے بھیجی گئی تمام کالز، مریضوں کی فوری اور موثر دیکھ بھال کے لیے متعلقہ محکموں کو منتقل کی جائیں گی، کنٹرول رومز کی نگرانی کرنے والے اہلکار مختلف محکموں کی تمام کالوں کا ریکارڈ رکھیں گے، اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ کالیں مقررہ وقت کے اندر اٹینڈ کی جاتی ہیں اور ڈاکٹرز/ کنسلٹنٹ/ فیکلٹی ممبران لازمی طور پر ایسی تمام کالوں میں شرکت کریں گے۔”اس کے نتیجے میں، تمام ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیکل کالجوں/دیگر نگہداشت اداروں کو، اس کے ذریعے، مختلف محکموں کے کنسلٹنٹس/فیکلٹی ممبران کے ذریعے اپنے متعلقہ اداروں کے اندر ہنگامی رابطے/مشاورت،” کیلئیکنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ “اس سرکیولر کی ہدایات پر تمام ڈاکٹرز/ کنسلٹنٹس/ فیکلٹی ممبران کی طرف سے مکمل طور پر عمل کیا جائے گا” ۔