عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خیبر سیمنٹ جوکہ سیمنٹ کی صنعت میں ایک اہم نام ہے،نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پورے کشمیر میں ڈیلروں اور ریٹیلروںکیلئے افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا ۔ بارہمولہ، کپوارہ، اننت ناگ، شوپیاںاور پلوامہ جیسے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے اجتماعات کا مقصد کمپنی کے ڈیلروں اور خوردہ فروشوں کے نیٹ ورک کے ساتھ روابط کو فروغ دینا اور خطے کے تنوع کو اپنانا تھا۔ تقریبات کو 10 سیلز افسروں کی ایک ٹیم نے انجام دیا اور منظم کیا جس میں ہر افسر نے ایک مخصوص ضلع میں 3 ٹیکنیکل سروس انجینئروںکے ہمراہ کشمیر کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کا احاطہ کیا ۔سرینگر میں زکورہ کراسنگ پر ایک خصوصی آؤٹ ریچ افطار تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھی گئی۔خیبر سیمنٹ میں ادارہ جاتی اور رٹیل سیلز کے سربراہ فیروز احمدشاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دینے کیلئے کمپنی کے عزم پر زور دیا۔ان تقریبات کا مقصد خیبر سیمنٹ کے ڈیلروں اور ریٹیلروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا تھا۔