محمد بشارت
ریاسی// ضلع ریاسی کی کٹرہ روڈ پر اتوار کو ایک کار حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیاگو کار (JK11B-8406) ریاسی – کٹرہ روڈ پر سمبل چوا کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں کار میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے جنہیں ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت راہول شرما (عمر 27) ولد سورج پرکاش، سندھیا دیوی (عمر 55 ) زوجہ سورج پرکاش، مکیش کمار (عمر 35) ولد سورج پرکاش، ممتا شرما (عمر 25) زوجہ نریندر کمار، پراچی (عمر 1.5) دختر مکیش کمار اور تنیشا شرما (عمر 1.5) دختر نریندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی بال شامہ سندر بنی ضلع راجوری کے رپائشی ہیں۔