عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پورہ ضلع میں اتوار کو پیش آئے ایک کار حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور ضلع میں چنینی-لدھا لنک روڈ پر مدھا کے مقام پر ایک بولیرو کار زیرنمبر JK14K-0594 سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ایس ڈی ایم چنینی گوردیو کمار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بولیرو کار کے ڈرائیور نے چنینی-مدھا لنک روڈ پر مدھا کے قریب گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی لڑک کر کھائی میں جا گری۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں شخص کو گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لیے سی ایچ سی چننی منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔