عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ سکولی تعلیم نے مجاز حکام کے رہنما خطوط پر ’تعاون اور ان پر عمل درآمد‘ نہ کرنے پر بڈگام میں ایک پرائیویٹ سکول کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ۔ سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) کے ڈائریکٹر نے ایک حکم میں کہا ہے کہ چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے مطلع کیا ہے کہ ان کی طرف سے تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی نے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم متعلقہ سکول انتظامیہ نے تاہم سی ای او بڈگام کے ساتھ انکوائری افسران کو 24 فروری 2024 کو صبح 10 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک انتظار کرایا۔ “سی ای او بڈگام نے یہ بھی مطلع کیا کہ متعلقہ سکول انتظامیہ نے دستاویزات اور مواد کو نشان اور مہر اور دستخط کے بغیر فراہم کیا جس کی وجہ سے کمیٹی سکول انتظامیہ کے عدم تعاون کی وجہ سے حقائق کی پوزیشن کا پتہ نہیں لگا سکی”۔
محکمہ نے مزید کہا کہ بائز ہائر سکنڈری سکول بڈگام کے پرنسپل، جو محکمہ جاتی نمائندے تھے، نے بتایا کہ متعلقہ سکول کی انتظامیہ نے تجاویز پر غور کرنے یا ان پر عمل درآمد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ “سکول نے آج تک کبھی بھی محکمانہ نمائندے کو سکول کے سرکاری کام کیلئے بورڈ میں نہیں لیا جو کہ قائم کردہ اصولوں کے مطابق لازمی ہے”۔محکمہ نے مزید کہا کہ دونوں افسران نے فاؤنڈیشن ورلڈ سکول، مامتھ، بڈگام کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ڈی ایس ای کے نے کہا، “یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن ورلڈ سکول، بڈگام کی انتظامیہ وقتاً فوقتاً مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے، اس طرح سکول انتظامیہ کے انتشار پسند اور باغی رویے کی عکاسی ہوتی ہے”۔ فاؤنڈیشن ورلڈ سکول، بڈگام کی انتظامیہ کی طرف سے دکھائے جانے والا مجرمانہ رویہ انتہائی قابل اعتراض ہے اور DSEK نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ ڈی ایس ای کے نے کہا، “سکول کے حکام کی طرف سے ادارے کے خلاف فوری کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، معاملے کو دیکھتے ہوئے، سکول کے حق میں جاری کی گئی تسلیم کو فوری طور پر واپس لے لیا جاتا ہے‘‘۔