سمت بھارگو
راجوری//مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے بریوی باجی درمشالہ علاقے میں تلاشی آپریشن لانچ کیا۔ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد راجوری کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسزنے ہوا میں کئی راونڈ بھی فائر کئے۔