عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر // اننت ناگ ضلع کے لارکی پورہ علاقہ میں فوج اور پولیس کی طرف سے شروع کی گئی مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور اُن کے قبضہ سے ایک پستول، دستی بم، دیسی ساختہ بم اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لکھبھون نامی یہ تلااشی آپریشن جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لارکی پورہ علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا، اس آپریشن کے دوران “دو مشتبہ افراد کو آئی ای ڈی، ایک ہینڈ گرینیڈاور ایک پستول و دیگر جنگی سامان کی برآمدگی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہےاور ان افراد کی مزید پوچھ گچھ جاری ہے”۔قبل ازیں ہفتہ کو جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سرینگر میں جیش محمد کے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔