عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بوہری کدل علاقے میں جمعہ کو آتشزدگی کے ایک واقع میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دوران کم از کم دو فائر فائٹرز زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع سرینگر کے بوہری کدل علاقے میں جمعہ کی دوپہر تین دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد واقع کی اطلاع فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔
فائر سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے وقع پر پہنچایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا، “ریسکیو آپریشن کے دوران، مدثر احمد اور رابندر سنگھ نامی دو فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے”۔ واقع میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔