عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں ایک پولیس افسر جمعہ کے روز حرکتِ قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔
اے ایس آئی مشتاق احمد پریس انکلیو سرینگر میں اُس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ جب عام آدمی پارٹی کے احتجاج میں اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسے فوری طور پر پی سی آر سرینگر منتقل کیا گیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔