عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی ضلع سرینگر کے مضافاتی علاقے کے لسجن پل پانتھ چوک کے قریب جمعرات کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں ایک سکوٹی سوار کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سکوٹی سوار جمعرات کی دوپہر لسجن پل پانتھ چوک کے قریب اس کی سکوٹی حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت عاشق حسین حجام ولد نور محمد حجام ساکن نیل ناگ گوگجی پتھری بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔