عظمیٰ نیوز سروس
کٹھوعہ // قوم کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کے مقصد سے متحرک تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے دہلی پبلک اسکول کٹھوعہ کے بچوں کی جانب سے کھیلوں، تحقیق، عالمی تعاون، اور ہنر سازی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔تازہ ترین کامیابی میں دسویں کلاس اور12ویں جماعت کے طلباء نے رچنا ساگر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ منعقدہ امتحان میںشاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سکول کا نام روشن ہوا ہے ۔دسویں جماعت میں، نیتیکا کھجوریا نے زبانوں (ہندی اور انگریزی) میں مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ رودر شرما اور صائم کھاوریا نے ریاضی میں مہارت حاصل کی۔ میگھا چودھری نے ہندی میں ایک نشان چھوڑا، اور سمرن جیت کور نے سوشل سائنس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔دریں اثنا، بارہویں جماعت میں، شیوانی شرما نے انگلش کور میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، اور اسکول کی تعلیمی فضیلت کے لئے لگن کو مزید اجاگر کیا۔والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی کو دیکھ کر اپنے فخر کا اظہار کیا ہے اور تعلیمی قابلیت کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہا ہے۔پرنسپل وویک اروڑہ نے طلباء اور فیکلٹی کو مبارکباد دی، جذبہ، استقامت اور مسلسل سیکھنے کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔